Who was Hazrat Imam Musah Kazim (as)? خضرت امام موسی کاظم کون تھے? All about Musah Kazim (as)

ساتویں امام موسی کاظم علیہ السلام

نام ونسب

اسم گرامی : موسیٰ

لقب : کاظم

کنیت : ابو الحسن

والد کانام :
جعفر (ع)

والدہ کا نام :
حمیدہ ( اسپین کی رھنے والی تھیں)

تاریخ ولادت :
۷/ صفر ۱۲۸ھء، بروایت 20 ذی الحج

جائے ولادت : مدینہ منورہ

مدت امامت : ۳۵ / سال
عمر مبارک : ۵۵/ سال

تاریخ شھادت :
۲۵/ رجب 183 ہجری

شھادت کی وجہ :
ھارون رشید نے آپ کو زھر دے کر شھید کر دیا

روضہ اقدس : عراق ( کاظمین )

اولاد کی تعداد : 19/ بیٹے اور 18/بیٹیاں

بیٹوں کے نام :
(۱) علی (۲) ابراھیم (۳) عباس(۴) قاسم (۵) اسماعیل (۶) جعفر (۷) ھارون (۸) حسن (۹) احمد (۱۰) محمد (۱۱) حمزہ (۱۲) عبد اللہ (۱۳) اسحاق(۱۴) عبید اللہ (۱۵) زید (۱۶) حسن (۱۷) فضل (۱۸) حسین (۱۹) سلیمان

بیٹیوں کے نام :
(۱) فاطمہ کبریٰ (۲) لبابہ (۳) فاطمہ صغریٰ (۴) رقیہ (۵) حکیمہ (۶) ام ابیھا (۷) رقیہ صغریٰ (۸) ام جعفر (۹) لبابہ (۱۰) زینب (۱۱) خدیجہ (۱۲) علیا (۱۳)آمنہ (۱۴) حسنہ (۱۵) بریھہ (۱۶) عائشہ (۱۷) ام سلمہ (۱۸) میمونہ

بیویوں کی تعداد تاریخ میں موجود نھیں ھے

*ولادت*

سات صفر128ھ میں آپ  کی ولادت ھوئی
بعض نے جیسے طبری نے ذی الحج میں مانی ہے
اس وقت آپ کے والد بزرگوار حضرت امام جعفر صادق علیہ السّلام مسند امامت پرمتمکن تھے اور آپ  کے فیوض علمی کادھارا پوری طاقت کے ساتھ بھرپور تھا .اگرچہ امام موسیٰ کاظم علیہ السّلام سے پھلے آپ  کے دو بڑے بھائی اسماعیل اور عبدالله پیدا ھوچکے تھے مگر اس صاحبزادے کی ولادت روحانی امانت کی حامل تھی جو رسول کے بعد اس سلسلہ کے افراد میں ایک دوسرے کے بعد چلی آرھی تھی

 نشو ونما اور تربیت

آپ نے اپنی عمرکے بیس برس اپنے والد بزرگوار امام جعفر صادق علیہ السّلام کے ساتھ گزارے-

Comments