Some Questions about Imam Mahdi (as)


بارویں امام مہدی آخرالزمان علیہ السلام

پر چند معلوماتی سوال و جواب



سوال:1 امام مہدی (عج) کتنے سال کی عمر میں مقامِ امامت پر منصوب ہوگئے تھے؟
جواب: 5 سال

سوال:2 امام زمانہ (عج) کی غیبتِ صغرا کتنے سالوں تک رہی؟
جواب:69سال

سوال: امام مہدی (عج) کی غیبتِ کبرا کس سال سے شروع ہوگئی؟
جواب: قمری سال 329 سے (اب 1439 ہے)

سوال:3 امام زمانہ (عج) کے ظہور کی پہلی نشانی کیا ہوگی؟
جواب: سورج مغرب سے نکلیگا

سوال:4 احادیث کے مطابق غیبتِ کبرا میں امام زمانہ (عج) کے نمائندے کون ہیں؟
جواب: شیعہ مراجعِ تقلید، جو کہ فقہ اور روایات سے بخوبی آگاہ ہیں

سوال:5 جب امام زمانہ (عج) اس دنیا میں تشریف لائے تھے، ان کے داہنے بازو پر کونسی آیت لکھی ہوئی تھی؟
جواب: "جاءالحق و زهق الباطل اِنَّ الباطل کان زهوقا"

سوال:6 کس معصوم (ع) نے فرمایا ہے کہ «ظہور کا وقت، خدا سے مربوط ہے اور جو بھی اسے مشخص کریگا، وہ جھوٹا ہوگا»؟
جواب: حضرت مہدی (عج)

سوال:7 پیغمبروں کی میراثوں میں سے کسی ایک میراث کا ذکر کریں جو امام زمانہ (عج) اپنے ساتھ لائینگے؟
جواب: حضرت سلیمان (ع) کا منبر

سوال:8 امام زمانہ (عج) کس دن ظہور کرینگے؟
جواب: جمعہ کے دن

سوال:9 امام مہدی (عج) کس شہر سے ظہور کرینگے؟
جواب: مکہ مکرمہ سے

سوال:10 وہ آیت جسے حضرت مہدی (عج) ظہور کے وقت سب سے پہلے پڑھینگے، کونسی ہے؟
جواب: " بقیة الله خیر لکم ان کنتم مۆمنین"

سوال:11 کونسا شہر امام مہدی (عج) کی دارالحکومت ہوگا؟
جواب: کوفہ

سوال:13 ظہور کے بعد امام مہدی (عج) کا محکمہ انصاف اور عدلیہ کونسی جگہ ہوگی؟
جواب: مسجد کوفہ

Comments