Great Discussion between Hazrat Imam Ali as and Hazrat Imam Hassan Mujtaba as. خضرت امیرالمومنین اور خسن مجتبئ کے درمیان عارفانہ مکالمہ


حضرت علیؑ : راہ راست کیا ہے؟
حضرت حسن ؑ : برائی کو بھلائی کے ذریعہ دورکرنا۔
حضرت علی ؑ : شرافت کیا ہے؟
حضرت حسنؑ  : خاندان کو جوڑ کر رکھنا اور ناپسندیدہ حالات کو برداشت کرنا۔
حضرت علیؑ : سخاوت کیا ہے؟
حضرت حسنؑ : فراخی اورتنگ دستی دونوں حالتوں میں خرچ کرنا۔
حضرت علی ؑ: کمینگی کیا ہے؟
حضرت حسنؑ : مال کو بچانے کے لئے عزت گنوا بیٹھنا۔
حضرت علی ؑ : بزدلی کیا ہے؟
حضرت حسن ؑ : دوست کو بہادری دکھانا اوردشمن سے ڈرتے رہنا۔
حضرت علی ؑ : مالداری کیا ہے؟
حضرت حسن ؑ: اللہ تعالیٰ کی تقسیم پر راضی رہنا،خواہ مال تھوڑا ہی کیوں نہ ہو۔
حضرت علی ؑ: بردباری کیا ہے؟
حضرت حسن ؑ: غصے کو پی جانا اورنفس پر قابورکھنا۔
حضرت علی ؑ: بے وقوفی کیا ہے؟
حضرت حسن ؑ : عزت دارلوگوں سے جھگڑا کرنا۔
حضرت علی ؑ : ذلت کیا ہے؟
حضرت حسن ؑ : مصیبت کے وقت جزع فزع کرنا۔
حضرت علی ؑ : تکلیف دہ چیز کیاہے؟
حضرت حسن ؑ : لایعنی اورفضول کلام میں مشغول ہونا
حضرت علی ؑ : بزرگی کیا ہے؟
حضرت حسن ؑ : لوگوں کے جرمانے ادا کرنا اورجرم کو معاف کرنا۔
حضرت علی ؑ: سرداری کس چیز کا نام ہے؟
حضرت حسن ؑ : اچھے کام کرنا اوربرے امور ترک کردینا۔
حضرت علی ؑ : نادانی کیا ہے؟
حضرت حسنؑ : کمینے لوگوں کی اتباع کرنا اورسرکش لوگوں سے محبت کرنا۔
حضرت علی ؑ : غفلت کیا ہے؟
حضرت حسن ؑ : مسجد سے تعلق ختم کرلینا اوراہل فساد کی اطاعت کرنا۔
حلیۃ الأولیاء:۲/۳۶،
المعجم الکبیر:۳/۶۸

Comments